عبوری افغان حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کرے، وزیراعظم

جمعہ 26 ستمبر 2025 21:15

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عبوری افغان حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کرے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قریبی ہمسائے کی حیثیت سے پاکستان کا پرامن افغانستان سے براہ راست تعلق ہے، ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ ترقی و خوشحالی کی کلید علاقائی استحکام اور رابطے میں مضمر ہے، پاکستان تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسانی بنیادوں پر امداد ، معاشی بحالی اور افغانستان میں ایک جامع سیاسی فریم ورک کی حوصلہ افزائی کے لیے مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبوری افغان حکومت کو خواتین کے حقوق سمیت انسانی حقوق کی پاسداری کرنی چاہئے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہو۔