پاک بھارت جنگ بندی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جراتمند اور بصیرت افروز قیادت سے ممکن ہوئی، شہباز شریف

ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں ،امن کے لئے کوششوں پر ہی پاکستان نے نوبل امن ایوارڈ کے لئے نام پیش کیا ، وزیراعظم

جمعہ 26 ستمبر 2025 21:15

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جراتمند اور بصیرت افروز قیادت سے ممکن ہوئی، وہ امن کے علمبردار ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم طاقت میں ہونے کے باوجود جنگ بندی پر آمادہ ہوئے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جراتمند اور بصیرت افروز قیادت سے ممکن ہوئی، ہم جنگ بندی کے لئے فعال کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو سراہتے ہیں، ان کی کوششوں نے ایک بڑے خطرناک تصادم کو ٹال دیا، اگر وہ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں اور امن کے لئے ان کی کوششوں پر ہی پاکستان نے نوبل امن ایوارڈ کے لئے ان کا نام پیش کیا ہے۔