Live Updates

راولپنڈی سے براستہ سرگودھا کراچی کے لئے بند ٹرین روہی ایکسپریس کو بحالی کے لیے رپورٹ طلب کر لی گئی

سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید سمیت اراکین اسمبلی کی وزیر ریلوے سے ملاقات، ٹرین روہی ایکسپریس کو بحال کرنے کی استدعا

اتوار 28 ستمبر 2025 11:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)پاکستان ریلوے نے راولپنڈی سے براستہ سرگودھا کراچی کے لئے بند ٹرین روہی ایکسپریس کو بحالی کے لیے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق راولپنڈی سے براستہ سرگودھا چلنے والی ٹرین روہی ایکسپریس حالیہ سیلاب کی صورتحال پر بند ہوئی جو تاحال بحال نہ ہونے پر سرگودھا کے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید سمیت اراکین اسمبلی نے وزیر ریلوے سے ملاقات کر کے ٹرین روہی ایکسپریس کو بحال کرنے کی استدعا کی جس میں پاکستان ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی روہی ایکسپریس ٹرین کی بحالی کو یقینی بنا دیا جائے گا جس کی بحالی سے گوجر خان، جہلم، لالہ موسی، منڈی بہا الدین ، ملکوال، بھلوال، سرگودھا،سلانوالی جھنگ، شورکوٹ، عبدالحکیم، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، خانپور، روہڑی،حیدر اباد کے مسافروں کو بہتر سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات