Live Updates

پی سی بی نے ملک بھر کےسکوررز کے لیے سالانہ کنٹریکٹس جاری کر دیئے

اتوار 28 ستمبر 2025 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پہلی بار ملک بھر کے سکوررز کے لیے سالانہ کنٹریکٹس جاری کر دیئے ہیں۔ یہ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔اس سے قبل سکوررز کو صرف میچ فیس کی صورت میں معاوضہ دیا جاتا تھا تاہم اب ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جائے گا جس سے ان کی مالی معاونت مزید بہتر ہو گی اور وہ پاکستان کرکٹ کی خدمت زیادہ لگن اور محنت سے کر سکیں گے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق 2025-26 کے سیزن کے لیے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے20 سکوررز کو کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں۔ ان میں عامر شریف ایبٹ آباد، عامر منظور فریدی ملتان، عدنان فاروق اسلام آباد، عارف عبدالمجید حیدرآباد، اظہر حسین لاہور، فیض محمد بلوچ ڈیرہ مراد جمالی، فاروق الیاس راجہ سیالکوٹ، حفیظ الرحمان بہاولپور، جنید شاہ کوہاٹ، محمد عمادکوئٹہ، محمد اسلم سہتو لاڑکانہ، محمد عتیق ساہیوال، محمد ذیشان راولپنڈی، ندیم اختر پشاور، نجم السعید لاہور، ناصر خان سرگودھا، سلمان حسین کاظمی کراچی، شکیل احمد راولپنڈی، سید عمران علی کراچی اور طاہر صہیب فیصل آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز پی سی بی، عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ پی سی بی کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ ہم نے ملک بھر کے20 نامور سکوررز کو پہلی بار سالانہ کنٹریکٹ دیئے ہیں۔ یہ اقدام ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو مزید مستحکم اور سپورٹس کے ہر شعبے میں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات