بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور سازشوں پر عالمی برادری نوٹس لے، حاجی جمیل ضیا

پاک فوج نے بیرونی خطرات کا قلع قمع کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اور تحفظ کو یقینی بنایا،لکی مروت میں دہشت گردوں کے خاتمے سے خطے میں امن و سکون قائم ہوا،چیئرمین اورنگی ٹائون

اتوار 28 ستمبر 2025 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و اورنگی ٹان کے ٹان چیئرمین حاجی جمیل ضیا نے لکی مروت میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کے دوران 17 بھارتی خوارج کو جہنم رسید کرکیعلاقے کو بڑی تباہی سے بچانے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے افواج پاکستان کی جانب سے اگربروقت کارروائی نہ کی جاتی تو یہ دہشت گرد پاکستان میں بڑے پیمانے پر بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور جدید کمیونیکیشن آلات ملے ہیں۔

ہمیں فخرہے کہ ہمیشہ کی طرح ہمارے فوجی جوانوں نے بہادری اور کامظاہرہ کیاہے۔ حاجی جمیل ضیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ کامیاب کارروائی پاکستان کی جیت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور سازشیں کسی سے پوشیدہ نہیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ اس پر فوری نوٹس لے اور خطے میں امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ان کی یہ جدوجہد آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔