ا*پیپلز پارٹی کمزور طبقے اور مظلوموں کی پارٹی ہی: چودھری سجاد نذیر

اتوار 28 ستمبر 2025 20:30

9لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) پیپلز پارٹی مشرق وسطی کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بڑا لیڈر پاکستان میں ان کے علاوہ کوئی اور نہیں پیپلز پارٹی کمزور طبقے اور مظلوموں کی پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس کے قائدین نے عوام کی خاطراپنے جانوں کے نذرانے پیش کئی, قاید عوام ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کے پھندے پر غریبوں کے لئے جھوم گئی, شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دولت جاگیر داروں سے چھین کر غریبوں میں تقسیم کی پیپلز پارٹی نے اپنے ادوارمیں ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارٹی کارکنوں اور ورکرز کو عزت دی اور انہیں عہدوں سے نوازا۔