مہاجروں کو تنگ کرنے کے بجائے اپنے بوگس اور ڈبل تنخواہیں لینے والے اور جعلی افسران کو فارغ کرائیں،مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ

پیر 29 ستمبر 2025 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) مہاجر ورکرز یونین کے صدر عمران ہاشمی،جنرل سیکریٹری جمال فاروقی، کے ایم سی کے صدر ریحان اسد، ٹی ایم سیز کے نگراں عقیل انبالوی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میئر اور ٹی ایم سیز ملازمین کو ویری فیکیشن اور پانچ پانچ سال کے تنخواہوں کے ریکارڈ مانگ کر چورنگی گھما رہی ہے۔ مہاجر ورکرز یونین فعال ہو چکی ہے۔

اب تمہاری تعصب گردی کا مقابلہ قانونی اور ملازمین کی طاقت سے کریں گے۔ ہم آفاق احمد سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنی لیبر یونین کو ہمارے ساتھ اتحاد کی ہدایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر دشمن افضل زیدی غداران مہاجر سیف عباس، مسرت علی، فیصل رضوی، عاصم حسین)، مہاجر دشمن راجہ رستم، نیب زدہ شارق الیاس، سسٹم افسران اور بروکرز رضا عباس زیدی، فیاض چاچڑ، وصی عثمانی، اورنگی کے لینڈ گریبرزاور قبضہ گروپ جعلی افسران عارف قاضی، معظم قریشی، پیپلز پارٹی کے متعصب نمائندوں کرم اللہ وقاصی، اسلم سموں اور پیپلز یونیٹی کے مہاجر دشمن ملازمین کو باور کر رہے ہیں کہ یہ شہر ہمارا ہے اور ہم اسکے اصل وارث ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے مہاجر تقسیم نہیں ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان، ڈاکٹر سلیم حیدر۔ اسلم خان سب کے ساتھ ملکر لائحہ عمل بنائیں گے۔ سید ذولفقار شاہ کو مزدوروں کا ہیرو سمجھتے ہیں۔ مہاجروں کی وہ بھی آواز ہیں۔ ہم تنگ نظر نہیں ہیں۔ ملکر چلیں گے۔ ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کے لئے مہاجر تحریک لوجکل گورنمنٹ ورکرز اور سب ساتھیوں کے ہمراہ ہوں گے۔میئر اور چیئرمینوں کو بتادیں کہ مہاجروں کو تنگ کرنے کے بجائے اپنے بوگس اور ڈبل تنخواہیں لینے والے اور جعلی افسران کو فارغ کرائیں۔

تالا بندی پر مجبور نہ کریں۔سعید غنی جیسا مہاجر دشمن نہیں دیکھا۔ ناصر شاہ جیسا سب کو ساتھ چلنے والا نہیں دیکھا۔ اسلئے ناصر شاہ سے قیادت کے ساتھ ملیں گے۔ میئر اور انکی ٹیم کی کرپشن نے بلاول بھٹو کو ہیرو سے زیرو کردیا ہے۔بلاول بھٹو صاحب اب بھی وقت ہے ہاتھ ملائیں احتساب کریں۔ میئر کو گھر بھیجیں۔ متعصبانہ عمل بند کرائیں۔ کراچی بڑے دل والوں کا شہر ہے۔ ہم نفرت نہیں محبت کے طلبگار ہیں۔