,ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے ممبرجماعتوں کے قائدین کافلسطین وغزہ کی صورتحال اوربلوچستان کے سلگتے مسائل کے حوالے مشترکہ اجلاس

پیر 29 ستمبر 2025 20:45

پ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء)ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے ممبرجماعتوں کے قائدین کافلسطین وغزہ کی صورتحال اوربلوچستان کے سلگتے مسائل کے حوالے مشترکہ اجلاس مجلس تحفظ ختم نبوت کے دفترمیں صوبائی صدرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل پارٹیوں جماعت اسلامی،جمعیت علمائے پاکستان،مجلس وحدت المسلمین،پاکستان مرکزی مسلم لیگ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،اسلامی تحریک، شیعہ علما کونسل،تنظیم اسلامی، جماعت اہل حدیث، جمعیت اتحادالعلماودیگرکے قائدین مولانا عبدالحق ہاشمی،سیدمومن شاہ جیلانی، مولانا انوارالحق حقانی، حافظ حسین احمد شرودی،سیدعتیق الرحمن، علامہ جمعہ اسدی،مولانامحمدعارف دمڑ، حاجی خلیل الرحمن، اکبرحسین زاہدی،حافظ محمد ادریس،سیدمحمدرضااخلاقی،اقتداراحمد،مولانا عبدالحمید منصوری، عبدالولی خان شاکر،غلام حسین،محمد یونس،ظفراللہ ودیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرغزہ وفلسطین میں امریکی سرپرستی میں اسرائیلی یہودی درندگی ظلم ودہشت گردی،فلسطینیوں کی نسل کشی،دوریاستی حل کی شدید مذمت کی گئی مطالبہ کیاگیاکہ عالمی برادری صرف فلسطین کوتسلیم کرنے،مذمت کے بجائے اسرائیلی یہودی مظالم کاراستہ روک لیں۔بلوچستان بھرمیں7اکتوبرکویہودی مظالم،مسلم حکمرانوں سپہ سالاروں کی غفلت وکوتاہی کے خلاف احتجاج کیا جائیگاکوئٹہ میں بڑاپروگرام کیاجائیگا۔

مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ مسلم حکمرانوں وسپہ سالاروں کومذمت کے بجائے دفاع کاکام کرناچاہیے۔اسرائیل امریکہ کاناجائزقابض دہشت گردہے فلسطین ہرصورت ہوگاامت مسلمہ دوریاستی حل قبول نہیں کریں گے۔بلوچستان کے بارڈرزپرایف سی وسیکورٹی فورسزکی لومار واسمگلنگ زوروشورسے جاری غریب عوام کاچھوٹاجائز کاروباربندہے غزہ کے محاصرے کے دوسال پورے ہونے پر7اکتوبرکواحتجاج کریں گے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں اضلاع کی سطح پرملی یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کی جائے گی انسانیت بچانے کیلئے غزہ کے مظلوم عوام کی امدادکیلئے جانے والاگلوبل صمود فلوٹیلاکی حفاظت یقینی بنائی جائے۔سعودیہ پاکستان معاہدے کے بعد قبلہ اول پرحملہ سعودیہ وپاکستان پرحملہ تصورکیاجائے۔اسمبلی میں تحفظ ختم نبوت کے حق اورقادیانیوں کی سازشوں کے خلاف بل پیش کیا بدقسمتی سے ایک حکومتی خاتون وزیرکے سواکسی نے حمایت میں تقریر نہیں کی۔

ملی یکجہتی کونسل اتحادویکجہتی کے سفرکوتیز ومنظم بنائیگامذہبی قبائلی علاقائی تعصبات فرقہ واریت لسانیت ختم کرنے کی ضرورت ہے مزیدکچھ دینی جماعتیں بھی شامل ہونے کاکہہ رہے اس پر بھی مرکزسے مشاورت کرکے کونسل کووسعت دیں گے بلوچستان اسمبلی میں ختم نبوت کی حفاظت قادیانیوں واسلام دشمنوں کی سازشوں کے خلاف جدوجہد جاری کرونگادیگراسمبلیوں کی طرح بلوچستان اسمبلی میں بھی عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے قرآنی آیات آویزاں کرنے کی کوشش کرونگا۔

کونسل کے دیگرقائدین نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے دنیانئی جنگ کی طرف جارہی ہے امریکہ بدمست ہوکرپوری دنیاکوللکاررہی ہے دوریاستی حل کامطلب فلسطین کاہاتھ پیربندکرکے اسرائیل ویہودیوں کے حوالے کر ناہے بلوچستان میں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی پالیسی تباہ کن ہے بلوچستان جل رہاہے عوام عذاب میں مبتلا ہے بلوچستان کے عوام نوجوانوں اورطلبا کوکاروبارتجارت کے مواقع،ہنرسیکھانے کے مواقع فراہم کیے جائے۔حافظ نعیم الرحمان کا الخدمت بنوقابل پروگرام قابل تقلید قابل تعریف ہے غزہ فلسطین پرامریکی قیادت میں بارودبرسانے اوربموں کی بارش بندکی جائی