Live Updates

کھیل میں سیاست لانے پر شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب، بھارتی طیاروں کی تباہی یاد کرادی

منگل 30 ستمبر 2025 02:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے ایکس پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیاسی بیان بازی بھی کی اور آپریشن سندور کی کامیابی کا جھوٹا دعویٰ بھی دہرایا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرایا اور کہا کہ یہ ہے اصل فرق، ہم ہمیشہ خالص اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جنگ کو کھیل سے دور رکھا ہے مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ کا نتیجہ آیا تو اسکور بورڈ پر اسکور 0-7 تھا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات