Live Updates

بہاول پور، پیپلز پارٹی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے یونین کونسل نمبر 7 کی نئی تنظیم کا باضابطہ اعلان

منگل 30 ستمبر 2025 23:04

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے یونین کونسل نمبر 7 کی نئی تنظیم کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ اس موقع پر عوام نے پارٹی رہنماؤں اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور علاقے میں جیے بھٹوکے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔اعلانیہ تقریب میں صدر پیپلز پارٹی بہاولپور ملک امتیاز چنڑ، ضلعی صدر اسٹڈی سرکل وقار عزیز صدیقی، ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم رائے عتیق ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہ خضر حسن، انفارمیشن سیکرٹری محمد آصف بھارہ ایڈووکیٹ، احمد داؤد چوہان ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری حسنین کلیم اللہ ایڈووکیٹ، سیکرٹری کوآرڈینیشن ملک اقبال اور ملک اجمل جوئیہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

یونین کونسل نمبر 7 کی نئی تنظیم میں عہدیداران کا اعلان کیا گیا جن میں صدر رانا محمد شہزاد، سینئر نائب صدر نعمان جاوید، نائب صدر ظہور احمد، جنرل سیکرٹری قسور حیات، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خالدہ شمیم، انفارمیشن سیکرٹری عشرت بانو، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری فضا بتول، فنانس سیکرٹری شگفتہ شازیہ اور سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد ذوالقرنین رضا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تمام عہدیداران کو باقاعدہ نوٹیفکیشن اور پارٹی کے جھنڈے پہنائے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی بہاولپور ملک امتیاز چنڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانا ہمارا فرض ہے۔ بہاولپور کے عوام نے ہمیشہ پارٹی پر اعتماد کیا ہے اور ہم عوامی خدمت کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں، مزدوروں اور محروم طبقوں کے لیے آواز بلند کی ہے۔ آج عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا ہے، لیکن ان کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو زبان دی، محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے اپنی جان قربان کی اور آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

کارکنان گلی گلی اور محلہ محلہ جا کر عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں تاکہ پارٹی کا پیغام ہر گھر تک پہنچے۔ملک امتیاز چنڑ نے کہا کہ بہاولپور پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے اور یہاں کے عوام ہمیشہ جمہوریت قربانیاں دیتے رہے ہیں انشائاللہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا اور ہم سب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جدوجہد کو مزید تیز کریں گے۔اس موقع پر یونین کونسل نمبر 7 کے نومنتخب صدر رانا محمد شہزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قیادت کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔

کارکنان ہماری اصل طاقت ہیں اور ان کے تعاون سے یونین کونسل 7 میں پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ دعا کی گئی۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات