دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے،سید حسنین ہاشمی

بہادر اہلکاروں نے اپنی جانوں کی کا نذانہ پیش کر کے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا اور انکے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما

منگل 30 ستمبر 2025 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسنین ہاشمی نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور معصوم شہریوں سمیت سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے کا دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے ، بہادر اہلکاروں نے اپنی جانوں کی کا نذانہ پیش کر کے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا اور انکے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی ۔ سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج بھارتی پراکسی امن و امان کی صورتحال کو خراب کر نے کے درپے ہے لیکن بلوچستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز ان کے مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ فورسز کے جوانوں کی جواں مردی اور بہادری سے ناکام ہوا اور تمام دہشتگر د جہنم واصل ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کسی بھی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ۔ سیدحسنین ہاشمی نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد اور اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں شہداء کی قربانی کسی صورت راہیگاں نہیں جائیگی ۔حکومت زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کرے تاکہ و ہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار سکیں ۔