مسلم لیگ ہر ضمنی انتخاب میں حصہ لے گی ،عابد شیر علی

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہمائو سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ہر ضمنی انتخاب میں حصہ لے گی اور انشاء اللہ میاں نواز شریف کے شیرہی کامیاب ہونگے فیصل آباد پی پی 115 میں ضمنی میں میاں محمد نواز شریف کے شیر سابق ایم پی اے میاں طاہرجمیل ہی یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں،موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت آپ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہمارے شہر فیصل آباد پر مہربان ہیں‘ الیکٹرو بسیں فیصل آباد کی سڑکوں پر رواں دواں ہو چکی ہیں جس میں بزرگ‘ سٹوڈنٹس اور خواتین مفت محفوظ اور آرام دہ سفر کر سکیں گی‘ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں اورنج لائن ٹرین چلانے کا بھی اعلان کر دیا ہے‘ وہ بھی بہت جلد فیصل آباد میں چلنی شروع ہو جائے گی‘ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں آج تک جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہی کئے ہیں اس لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں تاکہ آپ کے مسائل حل ہو سکیں‘ ہمارے قائدمیاں نواز شریف نیہمیشہ ترقی اورخوشحالی کوترجیح دی ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے حلقہ میں ماڈل بازار کی افتتاحی تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر سابق چیئرمین چوہدری آصف راول‘ رانا طاہر شہزاد‘ ملک عامر اسلم‘ رانا اشفاق علی‘ عبدالرحمن‘ چوہدری صدیق منج‘ چوہدری کاشف‘ میاں فرخ فری‘ میاں آصف‘ مرزا عبداللہ کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی‘ چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ پی پی 115 میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے اور میاں محمد نواز شریف کے شیر سابق ایم پی اے یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ نے ایک مرتبہ پھر آپ لوگوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ آپ ایک مخلص‘ نڈر اور عوامی نمائندے میاں طاہر جمیل کو کامیاب کروائیں اور ان کی انتخابی مہم کو اپنی انتخابی مہم سمجھ کر چلائیں‘ میاں طاہر جمیل کی کامیابی آپ لوگوں کی کامیابی ہے‘ انشاء اللہ ماضی کی طرف آئندہ بھی آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے‘ ‘ اس موقع پر چوہدری آصف راول‘ رانا طاہر شہزاد‘ ملک عامر اسلم‘ رانا اشفاق علی‘ عبدالرحمن و دیگر مقررین نے میاں طاہر جمیل کو ضمنی الیکشن میں کامیاب کروانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ہمارا اپنا الیکشن ہے‘ ہم مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے‘ انشاء اللہ ڈی ٹائپ کالونی سٹاپ نمبر5 کے لوگ آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔