سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنمائوں سے ملاقات

بدھ 1 اکتوبر 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنمائوں سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناءاللہ ،اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رانا مبشر اقبال ،پیپلز پارٹی کے راہنما سید نوید قمر اور میر اعجاز حسین جاکھرانی شامل تھے ۔