
لداخ میں8ویں روز بھی کرفیواورپابندیاں جاری، مذاکرات تعطل کا شکار،بھارتی فوجیوں نے ماہ ستمبر میں ایک بچے سمیت 7کشمیریوں کو شہید کیا
بدھ 1 اکتوبر 2025 22:20
(جاری ہے)
بی جے پی حکومت نے اس عرصے کے دوران کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لئے اپنی نوآبادیاتی پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے مکانات اور زمینوں سمیت 9جائیدادیں ضبط کرلیں۔
حریت رہنمائوں، کارکنوں، نوجوانوں، علمائے کرام، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 3ہزارسے زائد کشمیری پہلے ہی بھارتی جیلوں میں نظر بند ہیں۔لداخ کے لہہ اور کرگل اضلاع میں کرفیو اور سخت پابندیاں مسلسل آٹھویں روزبھی جاری رہیں اور قابض فورسز نے پورے خطے کو سخت محاصرے میں رکھا ہوا ہے۔ موبائل انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی سروسزمعطل ہیں، چار یا اس سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکھٹا ہونے پر پابندی ہے اور پورے خطے میں بھارتی فوج اورپیراملٹری فورسز کے اہلکار بھاری تعداد میں تعینات ہیں۔ بھارتی حکومت کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں کیونکہ لہہ اپیکس باڈی کے بعد کرگل ڈیموکریٹک الائنس بھی بات چیت سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ادھر سرینگر میں پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی قومی ترانے پر کھڑا نہ ہونے کی پاداش میں بھارتی پولیس نے 15کشمیری شائقین کو گرفتار کر لیا۔ فائنل میچ کے موقع پر نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔بھارتی پولیس نے سوپور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔پولیس نے چھاپوں کے دوران بینک ریکارڈ اورمکان و دیگر جائیداد کی ملکیت کی دستاویزات ضبط کرلیں۔ بھارتی پولیس نے سرینگر میں تحریک حریت جموں و کشمیر کے مرکزی دفتر کو بھی سیل کر دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
-
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک
-
سعودی عرب میں لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے والا خود ساختہ ڈاکٹر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات اورملائیشیا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ نافذالعمل ہوگیا، دوطرفہ تجارت 13.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
-
ابوظہبی میں 2027 تک دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت سے چلنے والی حکومت بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ
-
نیپال ، 2 سالہ بچی آریاتارا شاکیہ ملک کی نئی زندہ دیوی ’’کمارى‘‘ کے طور پر منتخب
-
دنیا کے بڑے دارالحکومتوں میں شدید گرمی کے دنوں میں 25 فیصد اضافہ
-
امریکی سینیٹ میں فنڈنگ بل مسترد، شٹ ڈاؤن شروع، تنخواہیں بند، لاکھوں ملازمین فارغ ہونے کا امکان
-
فلپائن میں تباہ کن زلزلہ؛ عمارتیں زمین بوس، 60 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
-
فلسطینی ریاست کی بات معاہدے میں نہیں لکھی
-
اماراتی وزٹ ویزہ قوانین میں ترامیم کے بعد اہم معلومات جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.