
حکومت معاشی ترقی میں نجی شعبے کو قائدانہ کردار دینے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں پرعزم ہے،پائیدار ترقی و نمو کیلئے پاکستان کی عالمی مسابقت، نجی شعبے کی فعالیت اور وفاق و صوبوں کے مابین قریبی ہم آہنگی ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
جمعرات 2 اکتوبر 2025 19:50
(جاری ہے)
ایک روزہ یہ تقریب نٹ شیل گروپ اور البرکہ بینک (پاکستان) لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر منعقد کی جبکہ او آئی سی سی آئی سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر شامل رہا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے اعلیٰ سطح کے سمٹ کے انعقاد پر منتظمین کو سراہا اور اس عزم کو دہرایا کہ حکومت پاکستان کی معاشی ترقی میں نجی شعبے کو قائدانہ کردار دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کردارکلی معیشت کے استحکام کو یقینی بنانا، ڈھانچہ جاتی اصلاحات لانا اور سرمایہ کاری و کاروبار کے لیے موزوں و سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ملک کی معاشی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث فنانسنگ کی لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً تین ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں اور ایکسچینج ریٹ میں استحکام پیدا ہوا ہے۔ ان عوامل نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط اور منافع و ڈیویڈنڈ کی ترسیل کو آسان بنایا ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ترسیلات زر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال 38 ارب ڈالر تک پہنچیں اور رواں مالی سال میں 41 سے 43 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان نے ستمبر میں 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی ادائیگی بغیر کسی مارکیٹ میں خلل ڈالے کامیابی سے کی اور اپریل 2026ء میں 1.3 ارب ڈالر کی آئندہ ادائیگی کے لیے بھی بہتر پوزیشن میں ہے۔ڈھانچہ جاتی اصلاحات کاذکرکرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے جامع ٹیکس اصلاحات کے نفاذ کے حکومتی عزم کو دہرایا اورکہا کہ اس پالیسی کے تحت ٹیکس پالیسی کو ٹیکس انتظامیہ سے علیحدہ کیا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔ انہوں نے سرکاری اداروں میں اصلاحات، نجکاری کی کوششوں اور توانائی کی قیمتوں کو ایجنڈے کے اہم اجزاء قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی برآمدات پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی، خام مال اور انٹرمیڈیٹ گڈز پر ڈیوٹیز کم کرنے کے لیے ٹیرف اصلاحات اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات پر بھی بات کی۔ انہوں نے بیجنگ، ریاض، واشنگٹن اور نیویارک میں حالیہ روابط کو سرمایہ کاروں کے نئے اعتماد کی علامت قرار دیا اور بتایا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ 24 مشترکہ منصوبوں کے معاہدے طے پائے ہیں۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ پاکستان رواں سال کے اختتام سے قبل پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا جس کے ذریعے چین کی بڑی کیپٹل مارکیٹس تک رسائی حاصل ہو گی۔انہوں نے زور دیا کہ پائیدار ترقی ونمو کیلئے عالمی مسابقت، نجی شعبے کی فعالیت اور وفاق و صوبوں کے مابین قریبی ہم آہنگی ضروری ہے۔ انہوں نے 4.3 ٹریلین روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ کے موثر استعمال پر زور دیا تاکہ بنیادی ڈھانچے، صحت اور تعلیم میں بہتری لائی جا سکے۔ طویل المدتی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے کو پاکستان کے وجودی مسائل قرار دیا۔ انہوں نے بچوں میں غذائی قلت، سیکھنے کی کمی اور ماحولیاتی لچک جیسے مسائل کو فوری توجہ کا متقاضی قرار دیا کیونکہ یہ براہِ راست پاکستان کی مستقبل کی پیداواری صلاحیت اور قیادت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔وزیرخزانہ نے ایک بار پھر حکومت کے عزم کو دہرایا کہ پاکستان کو پائیدار معاشی بحالی، عالمی مسابقت اور لچک کی راہ پر گامزن کیا جائے گا اور اصلاحات و ترقی کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچائے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرعلیمہ خان کی حکمرانی ،اسٹیبلشمنٹ سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے
-
اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
-
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
-
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہی: حافظ نعیم الرحمن
-
میرا کام اپنے لوگوں اورپنجاب کیلئے آواز اٹھانا ہے،کبھی معافی نہیں مانگوں گی ‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما امگابزار کی ملاقات
-
وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.