Live Updates

شکست خوردہ بھارتی فوجی قیادت کے مضحکہ خیز بیانات پاکستان کیخلاف گیدڑ بھپکیاں

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:43

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوجی قیادت ایک بار پھر پاکستان کے خلاف گیدڑ بھپکیاں دینے لگی۔پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ اگر پاکستان دنیا کے نقشے پر موجود رہنا چاہتا ہے تو دہشتگردی کے حمایت روک دے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شکست خوردہ اوپندر دویدی نے راجستھان میں فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ اپریشن سندور میں فوج نے جس ضبط کا مظاہرہ کیا وہ آئندہ نہیں کیا جائے گا۔انہو ں نے فوجیوں کو کسی بھی کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے بھی ایک مرتبہ پھر پریس کانفرنس میں بغیر کسی ثبوت و شواہد کے دعویٰ کیا کہ مئی میں ہونے والے پاک بھارت تنازع میں بھارت نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیارے تباہ کیے۔

(جاری ہے)

امر پریت سنگھ نے کہا کہ بھارت نے جن طیاروں کو تباہ کیا ان میں ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل ہیں۔صحافیوں نے امرپریت سنگھ سے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرائے جانے کا سوال کیا جس کا بھارتی ائیر چیف نے کوئی جواب نہیں دیا۔یاد رہے کہ امر پریت نے کچھ عرصہ پہلے بھی پاپاکستان کے پانچ جہار گرانے کا دعوی کیا تھا جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے طیارے گرانے کے انکے دعوے پر ردعمل میں دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دیا تھا۔

حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے بیانات میں شروع سے تضادات پائے گئے ۔ فوج کے سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان اور آئی اے ایف چیف نے پہلے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ انہوںنے دبے لفظوں میں مودی کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی ہے۔ بھارتی دفاعی اتاشی برائے انڈونیشیا نے 30 جون 25 کو ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ائر فورس نے سیاسی قیادت کی طرف سے لازمی رکاوٹوں کے پیش نظر پاکستان کی فوجی تنصیبات پر حملہ نہیںکیا۔

بھارتی ائر فورس کے چیف نے بھی قبل ازیں یہ کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ہماری فضائیہ کو 7مئی کو پا ک فضائیہ پر حملہ سے روک دیا جس کی ہمیں بھاری قیمت چکانا پڑی۔ تاہم اب بھارتی عسکری قیادت اپنا موقف تبدیل کرتی نظر آرہی ہے اور پاکستان کے جیٹ طیارے گرانے کی بات کر رہی ہے جو انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ دنیا نے دیکھا جب پاکستان نے دس مئی کو آپریشن بنیان المرصوص کے تحت ایک بھر پور جوابی کارروائی کی تو نریندر مودی نے فوراً ہاتھ کھڑے کر لیے اور جنگ بندی کر لی ۔

تاہم اب وہ اپنی خفت مٹانے کیلئے مضحکہ خیز دعوے کر رہے ہیں ، انکے پاس اپنے دعووئوں کو ثابت کرنے کیلئے نہ کوئی ثبوت ہیں اور نہ ہی کوئی شواہد۔ بھارت کرکٹ کی جیت کوبھی یوں پیش کر رہا ہے جیسے یہ آپریشن سندور کا ہی حصہ ہے۔بھارت میں تو حزب اختلاف نے بھی آپریشن سندور کی حقیقت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں ،وہ اس آپریشن کو ایک سیاسی چا ل قرار دے رہی ہے ۔

دنیا جانتی اور مانتی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی اور پاکستان کے جوابی وار نے اسے ناکوں چنے چبوا دیے تاہم اب اگر بھارتی قیادت بھارتی عسکری و سیاسی قیادت اپنی اس شکست فاش کو بے سرو پا بیانات سے جیت میں بدلنے کی کوشش کرے تو اسے کون روک سکتا ہے ۔ پاکستان بھارتیوں کے ان مضحکہ خیز بیانات سے بھر پور لطف اندوز ہو رہا ہے۔یا درہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیان شب بھارتی طیاروں نے پاکستان میں متعدد مقامات پر حملے کیے جن میں کئی شہری شہید ہوئے تھے۔

پاک فضائیہ نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6بھارتی طیاروں کو تباہ کیا تھا جن میں بھارت کے جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔بعد ازاں نے بھارت نے پاکستان کے شہروں پر ڈرون اور میزائلوں سے بزدلانہ حملے کیے جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی فضائی اڈوں اور دیگر فوجی اہداف کو بھر پور کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا تھا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات