محکمہ موسمیات کی اتوار کی رات سے 06 اکتوبر کے دوران موسلادھار بارش کی پیشنگوئی

اتوار 5 اکتوبر 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) محکمہ موسمیات نے اتوار کی رات سے 06 اکتوبر کے دوران موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی اور کشمیر کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ اس دوران آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر (کچے گھر/دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے،مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کی توقع ہے۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چمد مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش :پنجاب: نور پور تھل 47، ٹی ٹی سنگھ 33، اوکاڑہ 31، لاہور (ایئرپورٹ 25، سٹی 18)، جھنگ 17، منڈی بہاؤالدین 11، سرگودھا سٹی، فیصل آباد اور جوہرآباد 07، حافظ آباد 05، سیالکوٹ (سٹی 03، ایئرپورٹ 01)، گوجرانوالہ 03، نارووال، بھکر اور قصور 02، گوجرات 01،خیبر پختونخوا: بنوں 37، پاراچنار 16، دیر 12، مالم جبہ 06، پٹن 05، لوئر دیر، سیدو شریف 03، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 03، سٹی 01)، کالام 02، تخت بھائی، باچا خان ایئرپورٹ 01، کشمیر: راولا کوٹ 05،گلگت بلتستان: بونجی 04، بگروٹ 02، استور میں 01ملی میٹر بارش ہوئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : تربت ، سبی ، خیر پور اور شہید بینظیر آباد میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔