سندھ کی حکمراں جماعت نے عوام کو مایوسی و بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا،خالد مقبول

اتوار 5 اکتوبر 2025 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ کی حکمراں جماعت نے عوام کو مایوسی اور بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا۔یہ بات انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری کی قیادت میں ملنے آنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور 18 ویں آئینی ترمیم کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ میں اختیارات کے عدم توازن پر تشویش کا اظہار کیا۔ایم کیو ایم کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ کو اربوں روپے ملنے کے باوجود یہاں ترقی کا کوئی نشان نہیں ہے۔