مولانا فضل الرحمن نے ہر وقت فلسطین کے مظلوم عوام کی بھر پور حمایت اور مدد کی ہے، سردارعبدالحفیظ لونی

پیر 6 اکتوبر 2025 18:50

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیرسردار عبدالحفیظ لونی نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنان کی گرفتاری اورانھیں جبری طور پر غزہ نہ پہنچنے کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے عالمی دہشت گرد اسرائیل کی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام اور مجاہدین کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے ہر وقت فلسطین کے مظلوم عوام کی بھر پور حمایت اور مدد کی ہے انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اسلامی اور عرب ممالک سب فلسطین کے عوام کے قتل عام میں امریکہ و اسرائیل کے ساتھ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اشارے پر یہ سب چل رہے ہیں ٹرمپ قاتل ہے لیکن ہمارے وزیر اعظم نے انکو نوبل انعام کیلئے نامزدگی پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کیلئے باعث شرمندگی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ٹرمپ کے بیس نقات پر اعتماد نہیں کرسکتے وہ ایک مکار انسان ہیں انہوں نے جماعت اسلامی جے یو آئی کے رہنماوں ودیگر امدادی کارکنوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے پاکستانی عوام کی نمایندہ گی کی آج امت مسلمہ مولانا فضل الرحمان کے طرف دیکھ رہے ہیں وہی ہی امید کی اخری کرن ہیں ۔