Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی اپنے وسائل ،پیپلز پارٹی عالمی اداروں سے رجوع کرنے کا کہہ رہی ہے‘ پرویز رشید

پنجاب حکومت کا موقف ہر پاکستانی کی دل کی ،حکومت کا موقف ہے ہمیںبھیک مانگنے کی ضرورت نہیں‘ سینئر رہنما (ن) لیگ

پیر 6 اکتوبر 2025 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں، پنجاب کی وزیر اعلی اور حکومت کا موقف ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی آبادکاری اور بحالی اپنے وسائل سے کی جائے جبکہ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ بحالی اور آبادکاری کے لئے عالمی اداروں سے رجوع کیا جائے۔

(جاری ہے)

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا موقف ہر پاکستانی کی دل کی آوازہے،پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں،پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرہ لوگوں کی بحالی کر کے دکھائی، ہم نے سیلاب کے بعد نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کو بھی خوراک مہیا کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات