
جنسی تشدد کو بطورِ جنگی ہتھیار استعمال کرنے والوں کا احتساب یقینی بنایا جائے، پاکستانی قونصلر
غزہ میں گزشتہ سال جنگ کے دوران مارے گئے ہر 10 افراد میں سے 7 خواتین تھیں، صائمہ سلیم کا کھلے مباحثے میں خطاب
منگل 7 اکتوبر 2025 15:07
(جاری ہے)
انہوں نے اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ تمام ثالثی شدہ عملوں میں خواتین کی شرکت کے لیے لازمی حد مقرر کرے تاکہ خواتین کی آوازیں عالمی پالیسی سازی میں پوری طرح شامل ہو سکیں۔
صائمہ سلیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے، جنسی تشدد کو بطورِ جنگی ہتھیار استعمال کرنے والوں کا احتساب یقینی بنایا جائے، اور بحرانوں سے نبرد آزما خواتین کی تنظیموں کو پائیدار مالی معاونت دی جائے۔ان کے بقول یہ خواتین اکثر سب سے پہلے مدد کو پہنچتی ہیں اور سب سے آخر میں واپس جاتی ہیں۔صائمہ سلیم نے اپنے خطاب میں افسوس کا اظہار کیا کہ سیکرٹری جنرل کی حالیہ رپورٹ میں بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کی خواتین کی حالتِ زار کا ذکر موجود نہیں، حالانکہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی تنظیموں کی دستاویزات میں بارہا رپورٹ ہو چکی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ خواتین امن اور سلامتی کے ایجنڈے سے کشمیری خواتین کو خارج کرنا اس کی ساکھ کو ختم کرنے کے مترادف ہے اور اس کی آفاقیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔اسی طرح فلسطینی خواتین کی حالت کو انہوں نے ہمارے دور کا سب سے المناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف غزہ میں گزشتہ سال جنگ کے دوران مارے گئے ہر 10 افراد میں سے 7 خواتین تھیں۔حاملہ خواتین نے گولیوں کی بوچھاڑ اور بمباری کے دوران طبی سہولیات کے بغیر بچوں کو جنم دیا۔ ان واقعات کو انہوں نے دانستہ جرائم قرار دیا اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔کاؤنسلر نے خبردار کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں تنازعات سے جُڑے جنسی تشدد میں 90 فیصد اور خواتین و بچوں کی ہلاکتوں میں چار گنا اضافہ ہوا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پیش رفت رک چکی ہے، اور خواتین بدستور تشدد کا پہلا نشانہ اور امن مذاکرات میں آخری آواز بنی ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے نہ صرف خواتین، امن اور سلامتی ایجنڈے کی ہمیشہ حمایت کی ہے بلکہ پاکستانی خواتین امن کاروں نے دنیا کے کئی بحران زدہ علاقوں خصوصاً افریقی ممالک میں بہادری، ہمدردی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات سرانجام دی ہیں۔صائمہ سلیم نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ امن کا راستہ خواتین اور مردوں دونوں کے باہمی کردار سے تعمیر ہونا چاہیے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم وعدوں کو محض بیانات تک محدود رکھنے کے بجائے، ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کی اہم پریس کانفرنس کا اعلان
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
-
گورنر خیبرپختونخواہ نے علی امین گنڈاپور کا ابھی استعفا منظور نہیں کیا
-
سموگ اورموسمیاتی تبدیلی مانیٹرنگ نظام کے مطابق آج لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح بلند رہی
-
مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کو خیرباد کہہ دیا
-
علیمہ خانم کا علی امین کے استعفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے
-
بس بہت ہوگیا ! دہشتگردی کا سر کچلنا پڑے گا، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا
-
چینی میں 300 ارب روپے بناتے وقت ان میں کوئی اختلاف نہیں تھا کیونکہ دونوں کی قیادت کی شوگر ملز ہیں
-
ڈیری فارمرز کا 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے لیٹر فروخت کرنے کا اعلان
-
جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی خبر پر غزہ میں خوشی کا سماں
-
غزہ معاہدہ جنگ کی بجائے سفارت کاری کی طاقت کا مظہر، یو این چیف
-
لاطینی امریکہ: تیندوں کو معدومیت سے بچانے کا تاریخی معاہدہ طے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.