حکومت ڈیجیٹل انوائرمنٹ پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے،رانا مشہود احمد خان

منگل 7 اکتوبر 2025 14:54

حکومت ڈیجیٹل انوائرمنٹ پلیٹ فارم سے  نوجوانوں کو  آگے بڑھنے کے مواقع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پا کستان آج دنیا کی بڑی طاقت بن کر ابھر رہا ہے،حکومت ڈیجیٹل انوائرمنٹ پلیٹ فارم سےنوجوانوں کوآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے منگل کو یہا ں لا ہور کا لج برا ئے خواتین میں منعقدہ کلا ئمیٹ گا لا کا نفر س سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کی مخالفت کرتے تھے آج بھارت میں مینارٹیز کا حال دیکھیں، جہاں کو ئی اقلیت بھی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کسی ہمسایہ ملک پر حملہ نہیں کیا،جب بھی حملہ ہوا بھارت کی طرف سے ہوا ، پا کستا ن نے ہمیشہ اپنا دفا ع کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف حا لیہ جنگ میں ہما رے بچوں نے ہی ان کا دفا عی سسٹم ہینگ کر دیا تھا، جو کہ ہمارے یوتھ کے ٹیلنٹ کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔

آج پاکستان دنیا کی بڑی طاقت بن کر ابھر رہا ہے، پاکستان کی ترقی کی بات ہو رہی ہے، ایران پر حملہ ہو تو مدد پاکستان سے مانگی جاتی ہے،سعودی عرب خطرہ محسوس کرے تو معاہدہ پاکستان سے کرتا ہے، اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر پاکستان کے موثر کردارکی بات کی جا تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر مودی نے کوئی حرکت کی تو اس کامنہ توڑ جواب دیں گے ، جنگ کی باتیں کرنا آسان ہے، عمل وہ ہے جو ہم نے مئی میں کر کے دکھایا۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نو جوانوں کو مخا طب کر تے ہو ئے کہا کہان باتوں کا مقصد آپ کے حوصلے کو بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2022میں دیوالیہ کی بات کی جارہی تھی،موجودہ حکومت نے ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی دوسری بڑی معیشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی دفعہ یوتھ کونسل بنائی ، جس میں دو لاکھ بچیوں کو ٹریننگ دے کر موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر نامساعد حالات کے لیے تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت ڈیجیٹل انوائرمنٹ پلیٹ فارم سے بچوں کو مواقع فراہم کر رہی ہے،جو لوگ بچوں کے ذہن خراب کریں ،ان کو آپ منہ توڑ جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں جب پاکستان میں کو ئی ڈیلیگیشن نہ آ رہا ہو، جلد سعودی عرب کا ایک بڑا وفد پا کستان آرہا ہے ،یہ تمام چیزیں نوجوانوں کے لیے مواقع ہیں۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موثر اور دیرپا اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کلائمیٹ چینج پالیسی اور ایکشن پلان پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سماجی، مذہبی اور صنفی پہلووں کو یکجا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب ماحول دوست اقدامات کے ساتھ ساتھ خواتین کو کلائمیٹ لیڈرشپ میں بھرپور کردار دینے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی اقدامات کو قومی ترجیحات میں شامل کر کے سبز معیشت، پائیدار ترقی اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پررانا مشہود احمد خان نے مو سمی تبدیلیوں کے حوالے سے بچیوں کی جا نب سے لگائے گئے مختلف سٹالز بھی دیکھے۔ کا نفرنس سے وا ئس چانسلر لاہور کا لج برائے خواتین یونورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔