
ماسکو فارمیٹ اجلاس کا آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
منگل 7 اکتوبر 2025 19:55
(جاری ہے)
اجلاس میں پاکستان، افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ بیلاروس کے وفد نے بطور مہمان اجلاس میں شرکت کی۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی پہلی بار بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق شرکا نے آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور افغانستان اور خطے کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔شرکا نے زراعت، صحت اور غربت کے خاتمے اور آفات سے نمٹنے کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان کی علاقائی روابط کے نظام میں فعال شمولیت کی حمایت کی گئی، شرکا نے افغان عوام کیلئے انسانی امداد کے تسلسل اور غیرسیاسی رکھنے پر زور دیا۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دو طرفہ و کثیرالملکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، افغان سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کیلئے مثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور مطالبہ کیا جو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں وہ بحالی اور ترقی کے وعدے پورے کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی قانون سازوں کا چین کو چِپ سازی کے آلات کی فروخت پر وسیع پابندیوں کا مطالبہ
-
پنجاب میں دو سالوں میں زراعت تباہ ہوچکی ، گندم میں 17سو کروڑ کا فراڈ ہے
-
چینی کمپنی کا ابوظہبی میں پہلا اوورسیز پلانٹ، 30 کروڑ درہم کی سرمایہ کاری
-
پاکستان کا خواتین کو درپیش مظالم کو جاگر کرتے ہوئے عالمی برادری سے تحفظ دینے کا مطالبہ، اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے سے زبانی جھڑپ
-
ٹرمپ نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو فسادی قراردے دیا
-
غزہ جنگ میں دو برس کے دوران1152 اسرائیلی فوجی ہلاک
-
چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ماہ کے دوران 16.5 ارب ڈالر اضافہ
-
ایٹمی سلامتی اور حفاظت کی صورتحال بدستور خراب ہو رہی ہے، آئی اے ای اے
-
اقوام متحدہ کا غزہ میں اسرائیلی کارروا ئیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ
-
امریکی صدر کا تمام درآمدات پر25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
-
انتونیو گوتریش کی یمن میں یو این عملے کی گرفتاریوں کی شدید مذمت
-
خادم الحرمین شریفین کی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.