ماسکو اجلاس،افغانستان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق

پاکستانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے 4ملکی اجلاس کی تفصیلات جاری کردیں

منگل 7 اکتوبر 2025 21:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) ماسکو اجلاس میں افغانستان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔اجلاس میں پاکستان، روس، چین، ایران کے نمائندے موجود ہیں، 4ملکی اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے 4ملکی اجلاس کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان، ایران، چین اور روس نے افغانستان میں کالعدم دہشت گر د تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔

صادق خان نے کہا کہ چاروں ممالک نے افغانستان کو دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے پاک کرنے پر زور دیا۔کالعدم دہشت گرد گروہوں میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دیگر شامل ہیں، اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قریبی ہم آہنگی اور مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔