فخرزمان کا ون ڈے میں اچھا ریکارڈ تاہم ٹی 20 میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، احمد شہزاد

بدھ 8 اکتوبر 2025 17:28

فخرزمان کا ون ڈے میں اچھا ریکارڈ تاہم ٹی 20 میں کارکردگی دکھانے میں ناکام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سابق بیٹراحمد شہزاد نے ایشیا کپ میں اوپنر فخر زمان کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کو فائنل میں بھارت سے شکست ہوئی جبکہ گروپ میچ اور سپر فور میں بھی گرین شرٹس کو روایتی حریف سے جیت نہیں ملی۔ایک انٹرویو میں احمد شہزاد نے کہا کہ فخر زمان کا ون ڈے میں اچھا ریکارڈ ہے تاہم وہ ٹی 20 میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ جتوایا وہ ون ڈے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تاہم ٹی 20 میں ان کی کیا حیثیت ہی سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کے مثبت اعدادوشمار دکھائے گئے جب میں نے منفی اعدادوشمار دکھائے تو لوگوں نے کہا کہ ایسے اسٹیٹس نہیں دیکھے،احمد شہزاد نے کہا کہ اسی طرح فخر زمان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ جب وہ کھلیں گے تو میچ جیتیں گے تاہم یہ بتائیں کہ فخر 10 سال سے ٹی 20 کھیل رہے ہیں کب پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں چیزیں پسند اور ناپسند پر چلتی ہیں، پی ایس ایل کی کس ٹیم میںکون ہے اور پی سی بی میں اس ٹیم کا کتنا اثر ہے۔احمد شہزاد نے فخر زمان کے اعدادوشمار پر گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ان کی اوسط 20 ہے، اسٹرائیک ریٹ 127 ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد شہزاد نے اوپنر صائم ایوب نے بیٹنگ کا فن سیکھنے اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔