جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام " غزہ لہو لہو"عنوان کے تحت دارلااسلام جوہرآباد میں ایک روزہ سیمینار

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:36

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام " غزہ لہو لہو"عنوان کے تحت دارلااسلام جوہرآباد میں ایک روزہ سیمینار زیر صدارت حافظ فداءالرحمٰن امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ہوا۔سیمینار میں محمد احسان حسینی ناظم شعبہ تربیت جماعت اسلامی ضلع خوشاب سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے حافظ فدالرحمان نے کہا کہ فلسطین کی آزادی مکہ و مدینہ کی حفاظت ہے،اسرائیل درندہ بن چکا ہے،مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انبیاءکی سرزمین خون سے بھری پڑی ہے،امریکہ کی سر پرستی ہی نیتن یاہو کے ہتھکنڈوں کی اصل وجہ ہے ،امت مسلمہ یک جان ہو جائے تو امریکہ اسرائیل کا تکبر مٹ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظیم فوج اگر انڈیا کو شکست دے سکتی ہے تو اسرائیل کیا چیز ہے،سات اکتوبر 2023سے سات اکتوبر 2025تک دو سال غزہ میں قیامت بپا ہے ۔مولانا حافظ فدالرحمان نے کہا کہ گلوبل صمعود فلوٹیلا کی ہمت کو سلام سینٹر مشتاق احمد پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو فخر ہے۔\378