ایم کیو ایم پاکستان کا میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند کے قتل پر اظہار افسوس، قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

بدھ 8 اکتوبر 2025 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے میر پور ماتھیلو کے جنرل سیکرٹری طفیل رند کے المناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی کمیٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ طفیل رند کے قتل نے پاکستان بھر کی صحافتی برادری کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے،سندھ کے مختلف شہروں میں صحافیوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات مؤثر قانون سازی کا اشد ضرورت ہے،ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں اس معاملہ پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔مرکزی کمیٹی نے سندھ حکومت اور پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ مقتول صحافی کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔