راولپنڈی ،اورکزئی آپریشن میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم ،فیلڈ مارشل سمیت دیگر کی شرکت

بدھ 8 اکتوبر 2025 21:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) اورکزئی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل، وزیر داخلہ، وفاقی وزرا سمیت عسکری و سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم اور ثابت قدم ہے، اورکزئی کے شہدا کی قربانیاں اس عزم کی علامت ہیں کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے کوئی قربانی دی جانے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔نماز جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خالی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے جہاں انہیں فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔