بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18اکتوبر کو طلب کرلیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18اکتوبر ہفتے کو پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔