پی ٹی آئی نے اپنا مقبولیت کا قلعہ پختونخوا اپنے ہاتھوں کمزور کردیا، جماعت اسلامی

صوبائی حکومتیں اپنی نورا کشتی میں متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو نظر انداز کر رہی ہیں، لیاقت بلوچ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں اپنی مقبولیت کا قلعہ خود ہی کمزور کر لیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی کو عوامی سطح پر بیک برنر پر ڈال دیا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے سیلاب متاثرین کی حالتِ زار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو نظر انداز کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنجاب حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس کی گندم خریداری پالیسی سے کاشتکار مطمئن نہیں ہیں، جس سے شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔بھارتی سازشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا کے معمول کے اقدامات کا مقابلہ غیر معمولی اندرونی استحکام سے کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم بھارت کے ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دے گی۔سندھ میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ حکومت ان واقعات کی ذمے دار ہے اور اسے اس حوالے سے جوابدہ ہونا پڑے گا۔