Live Updates

ہماری تقریر نیشنل ٹی وی نہیں چلائی جاتی ،اسپیکر رولنگ دیں ، اسد قیصر

دہشت گرد واقعات میں ہونے والوں شہادتوں پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والے بیٹے ہمارا فخر ہے، قومی اسمبلی میں خطاب

جمعرات 9 اکتوبر 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصرنے کہاہے کہ ہماری تقریر نیشنل ٹی وی نہیں چلائی جاتی ،اسپیکر رولنگ دیں ،دہشت گرد واقعات میں ہونے والوں شہادتوں پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والے بیٹے ہمارا فخر ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمیں گلا ہے کہ ہماری تقریر نہیں نیشنل ٹی وی پر نہیں چلائی جاتی ،آپ رولنگ دیں اور ہمیں یقین دہانی کرائیں کہ اپوزیشن کی تقریریں ٹی وی پر نشر کی جائے،دہشت گرد واقعات میں ہونے والوں شہادتوں پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والے بیٹے ہمارا فخر ہے،یہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارے خوب صورت جوان شہید ہورہے ہیں،کیا ہم اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ روس کے افغانستان پر حملے کے اثرات آج بھی ختم نہیں ہوئے۔ قومی اسمبلی میں چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ ہم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پچھلے دنوں وادی تیراہ کا واقعہ ہوا ۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں انٹیلی جنس آپریشنز پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ،انٹیلی جنس آپریشنز نہیں کریں گے تو شہریوں کا نقصان ہوتا ہے ،فلسطین کے معاملے پر قائد اعظم کا موقف بہت واضح تھا ۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال نے بھی کہا کہ بہت المقدس صرف فلسطینیوں کا ہے ،میرے قائد نے بھی کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تقسیم نہیں کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم آئیں فلسطین کے معاملے پر اعتماد میں لیں ،سعودی عرب کے ساتھ ڈیفنس معاہدے کو ہم نے خوش آمدید کہا ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان فوج سب سے پہلے سعودی عرب کی حفاظت کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے کی تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں ،جب ملک میں جنگل کا قانون ہوگا تو یہ معاہدے کاغذ کے ٹکڑے رہ جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آج وقت ہے کہ پارلیمنٹ ربڑ سٹیمپ نہ ہو،عمران خان کو رہا کیا جائے عدلیہ کو رہا کیا جائے، میڈیا کو آزاد کیا جائے تب یہ ملک ترقی کرے گا۔
Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات