دہشت گرد گروہ پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ملک کو درپیش دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغان حکام کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے۔جمعہ کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں کو پناہ دینے سے گریز کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کے لیے دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔افغانوں کے ساتھ مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم افغان حکام کو مذاکرات کے نتائج کی ضمانت دینی چاہیے۔