Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ ملکی سلامتی کو مقدم رکھے گی،راجہ جاوید اخلاص

موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے

اتوار 12 اکتوبر 2025 13:20

سلاؤ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) ممبر بزنس مین،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ایئر سیال چوہدری محمد خالد کے انتہائی قریبی دوستوں نے سابق ممبر قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کے اعزاز میں عشائیہ دیا اس موقع پر ان کے صاحبزادے راجہ قاسم جاوید اخلاص سمیت اوورسیز پاکستانیوں وکشمیریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ ملکی سلامتی کو مقدم رکھے گی۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی کارکردگی عوام کے سامنے یے مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر سطح پر ساتھ دیا جائے گا اور ان کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 10 مئی سے پہلے والا پاکستان نہیں ہے یہ وہ پاکستان ھے جس نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا معرکہ حق بنیان مرصوص آپریشن کے دوران مسلح افواج پاکستان کی کارکردگی نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے انہوں نے کہا کہ آج 41 سے زیادہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کھل چکی ھیں جسمیں آپ لوگوں سیاپنے اپنے مسائل بارے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں اور یہ سب کچھ ان لائن ہو رہا ہے بعدازاں چوہدری محمد خالد نے عشائیہ میں آمد پر جملہ شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لئے یہ بات باعث افتخار ہے کہ آپ نے مجھے خدمت کا موقع دیا مجھے امید ہے کہ راجہ جاوید اخلاص اوورسیز پاکستانیوں وکشمیریوں کے مسائل حکومت پاکستان سے حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات