Live Updates

تاجر برادری اور پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،خواجہ سلیمان صدیقی

اتوار 12 اکتوبر 2025 20:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ تمام تاجر برادری اور پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، افغانستان سے دہشت گردوں کے حملوں کا جواب ضروری تھا جو ہماری فوج نے دیا اور بھرپور کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ملتان کی تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی نے ایک دفعہ پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

خواجہ سلیمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے ہمارے جوان قربانیاں دے رہے ہیں،آخری دہشت گرد تک قوم بھی چین سے نہیں بیٹھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے بہادر فوج ہے جس نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،اب کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔خواجہ سلیمان صدیقی نے واضح کیا کہ ملک قوم کے دفاع، ترقی اور امن کے قیام کے لیے پوری پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات