قلات افغان جارحیت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرہجوم ریلی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کی زیرقیادت نکالی گئی

پیر 13 اکتوبر 2025 14:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) قلات افغان جارحیت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرہجوم ریلی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کی زیرقیادت نکالی گئی ،ریلی میں سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی سماجی رہنمائوں اقلیتی برادری سمیت ضلع قلات کے مختلف قبائلی علاقوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ریلی ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوکر شاہی دربار روڈ اور شہر کے مختلف شاہرائوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوئی ۔

ریلی کے شرکانے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈزاٹھائےہوئے تھے جن پر افغان جارحیت نامنظوراور پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے نعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکاسے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون اور بھائی چارے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے لیکن جب ہماری ملکی خود مختاری ،ہماری ملکی سالمیت اور ہمارے شہریوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق کیاجائے تو خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

(جاری ہے)

مقررنین نے خطاب میں کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ہم اپنے سرزمین کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں ،ہم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی حوصلہ رکھتے ہیں ۔مقررنین نے خطاب میں کہا کہ ملکی خودمختاری اورقومی وقار کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان اورسرحدی محافظین کی جرات مندانہ اقدامات کو پوری قوم کی سپورٹ حاصل ہے ۔بلوچستان کے تمام قبائل بشمول قلات کے عوام سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اورملک کی دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں آج قلات کےعوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

افغان طالبان کی شرپسندی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے ۔پاکستان نے چالیس سال افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی لیکن انڈین فنڈڈ افغان طالبان پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں ۔افغان جارحیت کے خلاف نکالی گئی ریلی کے موقع پر لیویز فورس پولیس فورس اورسپیشل برانچ کی جانب سے سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے تھے۔