
ْلاہور چیمبر کا بھارت نوازی دہشتگردی کیخلاف پاک افواج کے بروقت ،مؤثر ردعمل کو خراج تحسین
پیر 13 اکتوبر 2025 16:16
(جاری ہے)
انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی پشت پناہی اور افغان حکومت کے منفی رویے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سوویت جنگ کے بعد 40 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو پناہ دی، جنہیں یہاں روزگار، تعلیم اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے گئے۔
لیکن افسوس کہ آج وہی ملک پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔ فہیم الرحمن سہگل، تنویر احمد شیخ اور خرم لودھی نے کہا کہ افغانستان کا یہ رویہ انسانیت اور اسلامی اخوت کے اصولوں سے انحراف ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانی و مالی قربانیاں دیں، لیکن بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مسلسل افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے جو قابل برداشت نہیں۔ لاہور چیمبر کے رہنماؤں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی کارروائی نہایت جرات مندانہ ، بروقت اور مؤثر تھی جس نے دشمن کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اگر اس کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو قوم اور فوج مل کر بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔ پاکستان کی صبر و تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ تاجر، صنعتکار اور کاروباری طبقہ امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے، کیونکہ سرمایہ کاری، برآمدات اور معاشی ترقی صرف پرامن ماحول میں ممکن ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور اسے اپنی سرزمین پاکستان مخالف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی دہشت گرد عناصر کو مزید شہ دے رہی ہے، جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔لاہور چیمبر کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ظ لاکھوں جانوں کا نذرانہ اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کیا ظ لیکن پھر بھی پاکستان آج بھی علاقائی امن کے قیام کی فرنٹ لائن پر موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور تاجر برادری پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ایک ہیں، ایک پرچم تلے متحد ہیں، اور دشمن کبھی پاکستان کے عزم، اتحاد یا طاقت کو کمزور نہیں کر سکتا۔
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
-
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 4 ہزار 234 پوائنٹس کا اضافہ
-
ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا
-
سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، فی تولہ سوںا 4 سے تجاوز کرگیا
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,500 روپے اضافہ ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
فیصل بینک اور پیشنٹس ایڈ فانڈیشن کا مشترکہ اقدام: بائیک اے کاز ریس کے ذریعے بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کی معاونت
-
موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے زیادہ ہوگئی
-
سہ ماہی تجارتی خسارہ 33 فیصد بڑھ کر 9.37 ارب ڈالر ہو گیا ہے،میاں زاہدحسین
-
ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت میں نمایاں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.