Live Updates

محبوبہ مفتی نے مودی اور بی جے پی کا چہرہ بے نقاب کردیا

بی جے پی کا مسلمانوں کیساتھ دہرا معیار دنیا سے دوستی اور اپنے ملک میں ناانصافی کے برابر ہے،بیان

منگل 14 اکتوبر 2025 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)پر سخت وار کردئیے۔ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت میں محبت جہاد، زمین جہاد، ووٹ جہاد اور گائے جہاد کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف نریندر مودی کی حکومت افغان طالبان سے تعلقات مضبوط کر رہی ہے اور افغانستان کی تعمیر نو کیلئے امداد و تعلیمی وظائف دے رہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ دوسری طرف بی جے پی حکومت اپنے ہی ملک میں مسلمانوں کے وظائف ختم اور مدارس بند کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی کا مسلمانوں کے ساتھ یہ دہرا معیار دنیا سے دوستی اور اپنے ملک میں ناانصافی کے برابر ہے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات