
غزہ فائونڈیشن، انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہو گیا
اسرائیلی فوج کے انخلاکے بعدغزہ میں فانڈیشن کے تمام امدادی مراکز ختم کر دیے گئے،رپورٹ
بدھ 15 اکتوبر 2025 14:50
(جاری ہے)
اس کے تمام مراکز اسرائیلی فوجی نگرانی میں قائم کیے گئے تھے، امداد لینے کے لیے آنے والے شہریوں کو سخت تلاشی، رکاوٹوں اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا تھا، متعدد مواقعوں پر یہ مراکز فائرنگ کے واقعات کا مرکز بنے جن میں درجنوں فلسطینی شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
بین الاقوامی اداروں کے انتباہ اور عوامی دبا کئوے بعد، حالیہ جنگ بندی معاہدے کے تحت یہ طے پایا کہ غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کی ذمہ داری اب اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں، خاص طور پر کے سپرد ہوں گی جس کے بعد اس فائونڈیشن کا کوئی کردار باقی نہیں رہے گا۔اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے مذاکرات کے دوران فانڈیشن کو برقرار رکھنے پر اصرار کیا تھا مگر فلسطینی وفد اور ثالث ممالک نے اس مطالبے کو سختی سے مسترد کر دیا۔اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ میں خوراک، دوا اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی، اقوامِ متحدہ کے مراکز پر حملوں اور امدادی قافلوں کی تباہی کے بعد اسرائیل نے اپنی قائم کردہ فانڈیشن کے ذریعے امداد تقسیم کرنے کا دعوی کیا تاہم حقیقت یہ تھی کہ امداد صرف محدود علاقوں تک پہنچتی جبکہ لاکھوں لوگ فاقوں کا شکار رہے، فانڈیشن کی مراکز کے اردگرد مسلح محافظوں کی فائرنگ سے سیکڑوں شہری بھی شہید ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔اگست 2025 میں اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا کہ غزہ میں قحط کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے۔غزہ فانڈیشن کے کئی عہدیداروں کے خلاف عالمی سطح پر تحقیقات شروع ہو چکی ہیں، فانڈیشن کے سربراہوں پر الزام ہے کہ انہوں نے امدادی نظام کو سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا، متعدد ممالک نے ان اہلکاروں کے خلاف پابندیوں کی درخواست دی ہے جبکہ کچھ کے خلاف بدعنوانی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مقدمات زیرِ غور ہیں۔اب یہ تنظیم عملا ختم ہو چکی ہے، اسرائیلی فوج کے انخلا کے ساتھ ہی اس کے مراکز مسمار کر دیے گئے ہیں اور ان کا وجود صرف تلخ یادوں تک باقی رہ گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت میں ہاتھیوں کی آبادی میں ایک چوتھائی کمی، نئے سروے میں انکشاف
-
لندن کی مسجد کا چیریٹی ایونٹ، خواتین کی دوڑ مقابلے میں شرکت پر پابندی کو تنقید کا سامنا
-
ٹرمپ کا نیا متنازع بیان، وائٹ ہاس سیکرٹری کے ہونٹوں کو مشین گن قرار دے دیا
-
پاکستان نے 7 بھارتی طیارے گرائے تھے، ٹرمپ نے پھرمودی کو آئینہ دکھا دیا
-
ٹرمپ سیول میں چینی صدرسے ملاقات کیلئے تیارہیں، امریکی وزیرخزانہ
-
امریکی محکمہ جنگ کے وزیرپیٹ ہیگستھ کے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں دوران پرواز شگاف پڑگیا
-
لندن میں گزشتہ سال اربوں روپے مالیت کے 80 ہزارفون چوری ہونے کا انکشاف
-
پابندیوں سے متعلق نئی پالیسی نامنظور، صحافیوں نے پینٹاگون میں دفترخالی کردئیے
-
خراب انجن کے باعث ٹائٹن آبدوز کو حادثہ پیش آیا, تحقیقات میں انکشاف
-
مودی کی ٹرمپ کو روس سے تیل نہ خریدنے کی مبینہ یقین دہانی پر بھارت کا ردِ عمل آگیا
-
ٹرمپ کی مودی کی تعریف ، بعد میں طنزکے نشترچلا دیئے
-
اسرائیل نے 90 شہدا کے جسد خاکی واپس کردئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.