Live Updates

مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا،عمران خان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو بھی ہو رہا ہے، سیاستدانوں کاکام ہے وہ اس میں پڑیں،بانی پی ٹی آئی کا جیل سے پیغام

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بہن نورین خان نے عمران خان کا پیغام میڈیا کو پہنچایا اور بتایاکہ عمران خان نے کہاکہ مذہبی جماعت کے واقعے پر مجھے افسوس اور تکلیف ہے، اداروں سے اپیل ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں اور 9 مئی سمیت 4 واقعات کی تحقیقات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعے کو کے پی میں احتجاج کرنے کی ہدایت دی۔افغانستان کے حوالے سے کہا کہ عمران خان نے کہاکہ افغانستان ہمار ا ہمسایہ ملک ہے، جہاں 45 سال سے جنگ چل رہی ہے، ہمارے ملک سے مہاجرین واپس گئے ہیں اس پر تکلیف ہے، 3 نسلوں سے یہاں تھے انہیں جلدی اور زبردستی نکالا گیا اس سے ان کے دلوں میں ہمارے خلاف تکلیف ہی ہوگی۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو بھی ہو رہا ہے، سیاستدانوں کاکام ہے وہ اس میں پڑیں، مجھے پیرول پر رہا کریں۔ میں افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات