Live Updates

وفاقی وزیر خزانہ کاانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار

وزیر خزانہ کی سرمایہ کاروں کو معدنیات، کان کنی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، زراعت، تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلز سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی،مڈل ایسٹ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان خطے کے وزراء اور گورنرز بھی ملاقات میں شریک تھے،وزیر خزانہ نے بطور لیڈ اسپیکر ملاقات کے شرکا سے خطاب کیا۔

وزیر خزانہ نے میٹنگ کے شرکا کو پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیاوزیر خزانہ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے ٹیکسوں، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں اور نجکاری میں اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاوزیر خزانہ نے ملکی مصنوعات کی مسابقت بڑھانے اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیرف پالیسی سے متعلقہ اقدامات کو اجاگر کیاوزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو معدنیات، کان کنی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، زراعت، تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلز سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سٹی بینک کی کے زیر اہتمام منعقدہ سٹی میکرو فورم میں شرکت کی ۔سیکرٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو ملک کی مالیاتی، مانیٹری اور بیرونی محاذ پر پیش رفت کے بارے میں بریف کیا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ موثر اقدامات، اسٹرکچرل اصلاحات، اور مانیٹری انتظام نے معاشی استحکام کی رفتار کو تقویت دی ہے، وزیر خزانہ نے دوران گفتگو امریکہ کے ساتھ تجارت معاہدے کے حوالے سے کامیاب مذاکرات کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول ایگریمنٹ ہو گیا ہے۔وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کے سوالات کے جواب دیئے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات