یوکرین جنگ جلد ختم نہ ہوئی تو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس کی قیمت روس پر عائد کریں گے، امریکا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 15:39

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) امریکا نے کہا ہے کہ اگر یوکرین کی جنگ جلد ختم نہ ہوئی تو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس کی قیمت ماسکو پر عائد کرے گا۔ رائٹرز کے مطابق یہ بات امریکی امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے نیٹو ہیڈکوارٹر میں یوکرین دفاعی رابطہ گروپ کے اجلاس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے روس کو واضح پیغام دیا کہ اگر یوکرین کی جنگ جلد ختم نہ ہوئی تو امریکا اور اس کے اتحادی ماسکو پر اس جارحیت کی قیمت عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اب وقت ہے کہ اس المناک جنگ کو ختم اور بے مقصد خونریزی روک کر امن مذاکرات کی میز پر آ نا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ یہ جنگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں شروع نہیں ہوئی مگر ختم اسی دور میں ہوگی۔امریکی وزیر دفاع نے نیٹو اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں کی خریداری میں سرمایہ کاری بڑھائیں ۔