ماہ ستمبر میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 3کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ

ستمبر میں ملکی ٹیکسٹائل برآمدات 1ارب 57کروڑ ڈالر کی ہوئیں، رپورٹ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پاکستان ہوزری مینوفکچرز ایسوسی ایشن نے ماہ ستمبر کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق ستمبرمیں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 3 کروڑ ڈالر کی کمی آئی،ملکی ٹیکسٹائل برآمدات 1ارب 57کروڑ ڈالر کی ہوئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کاٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 25.32جبکہ تولئے کی برآمدات میں 5.02فیصد کمی ہوئی، گذشتہ سال ستمبر میں ٹیکسٹائل برآمدات 1ارب 60کروڑ ڈالر تھیں، اگست میں بھی ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں 7.34 فیصد کمی ہوئی تھی۔ ستمبرمیں ایکسپورٹ میں 3کروڑ ڈالر سے زائد کمی پر صنعتکار پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کاٹن مہنگی ہوچکی، مہنگی بجلی اور گیس کی وجہ سے آرڈرز نہیں مل رہے۔