پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے ملک کی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں،روبینہ یاسمین

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ کی سینئر وائس چیئرپرسن روبینہ یاسمین نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے ملک کی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کو ہرملک دشمن قوت کے خاتمے تک قوم اور سیکورٹی فورسز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاش افواج کی طرح سیاست داں بھی ملک کے ساتھ سچے ہوجائیں۔

کراچی برباد ہو رہا ہے۔ سڑکوں کی ادھڑی حالت سے بیڈ گورننس اور میئر، ڈپٹی میئر کی نا اہلی واضع ہے ٹانز بھی کرپشن کی علامت ہیں۔ پانی کی لائنیں ایسا لگتا ہے جان بوجھ کر توڑی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سترہ سالہ حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ کراچی کو مریم اسپیڈ اور مریم نواز جیسی وزیر اعلی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کے تمام ادارے بالخصوص کے ایم سی، کے ڈی اے، ایم ڈی اے، ایس بی سی اے، ایل ڈی اے، واٹر کارپوریشن کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔

دیدہ دلیری سے زمینیں چائنا کٹنگ ہو رہی ہیں۔ اورنگی، ہاکس بے، منگھو پیر، کورنگی، لانڈھی رورل، بلدیہ ٹان، سرجانی، اسکیم تینتیس، اسکیم اکتالیس میں بدترین کرپشن اور سسٹم کی اجارہ داری ہے۔ کرپٹ اور کرمنل دو نمبر جعلساز افسران ان اداروں کی زینت ہیں۔ ڈپٹی میئر اپنے ہی علاقوں میں قبضوں اور اپنے ہی لوگوں کے ساتھ ملکر کراچی کی زمینوں اور اداروں کو لوٹ کا مال سمجھ کر اربو روپے کا کرپشن کرچکے ہیں۔

مہاجروں کو بے گھر کر رہے ہیں۔ غفار قاضی اور حفیظ رند جیسے افراد مسلح افراد کے ساتھ آکر مہاجروں کو بے دخل کر رہے ہیں۔ 2300ایکڑ کی جگہ نو ہزار ایکڑ زمین بیچ دی گئی۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ساتھ ملکر دن دھاڑے مہاجروں کو مسلح افراد کے ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ غفار قاضی نے مظاہرہ کرنے پر مسجد کے پیش امام اور موذن کو بھی نہیں بخشا انکی بھی ایف آئی آر کٹوا دی۔

مسجد مسمار کرنے کی دھمکی دی۔ فیصل رضوی، سلمان مراد، عابد حسین ستی، ممتاز تنولی، عارف قاضی، غفار قاضی، عمران چینا، شہزادہ گلفام،اور متعدد کرمنل شامل ہیں۔میئر نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ میونسپل کمشنر روزانہ 20لاکھ فیصل رضوی سے وصول کر رہے ہیں۔ مواچھ گوٹھ کی زمین بھی نمٹا دی گئی۔ افغان بستیوں کی زمین پر متعصبانہ عمل اور لینڈ مافیا سے سودے بازی کر لی گئی ہے۔

روبینہ یاسمین نے کہا کہ مہاجر لاوارث نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کو شرم آنی چاہئے۔ اپنی شہید قائد کے نام کا اسٹیڈیم سلمان مراد اور افضل زیدی، فیصل اور لینڈ مافیا نے بیچ دیا۔ یہ کیا وفا کریں گے۔ ہم تمام قبضے واگزار کرائیں گے۔ فیلڈ مارشل، ڈی جی رینجرز، کورکمانڈر، حساس ادارے جعلسازیوں کا نوٹس لیں کراچی میں کوئی قانون نہیں۔ نہ پانی نہ سڑکیں۔

نوٹ دو پوسٹنگ لو۔ اصلی افسر ہو یا جعلی اسکی کوئی قید نہیں، میئر نے کراچی کو ناقابل نقصان پہنچایا ہے جبکہ ڈپٹی میئر لسانی تعصب کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کو بھی نقصان دے رہے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے انکے کرپشن بے نقاب کردیئے۔ جعلی آکشن پکڑے گئے۔ سندھ ہائی کورٹ نے انکے کرپشن کو بے نقاب کرکے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا پول بھی کھول دیا۔ اینٹی کرپشن سہولت کار بنی ہوئی ہے۔ کراچی کے ہر ادارے کا احتساب لازمی ہوچکا ہے۔ با اختیار ادارے فوری کاروائی کریں عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز نہ کیا جائے۔