
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اجلاس میں بیٹھ کر بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال عوام نے یکسر مسترد کر دی ہے، بے مقصد احتجاجی کالوں کا یہی نتیجہ نکلتا ہے، عطاء اللہ تارڑ
جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:54

(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں تمام متعلقہ ادارے اور چاروں صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک تھے تاہم وزرائے اعلیٰ میں سے صرف خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی موجود نہیں تھے، ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی جنہوں نے تفصیلی گفتگو کی اور اپنا موقف پیش کیا مگر جب صوبے کی سکیورٹی، امن و امان اور لوگوں کے تحفظ کی بات ہو تو ضروری ہے کہ وزیراعلیٰ خود موجود ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر مزمل اسلم کی طرف سے بتایا گیا کہ پولیس شہداء کے لئے معاوضہ بھی دیا جا رہا ہے اور اس پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہیں مگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت نہ کرنا ایک سیاسی سٹنٹ کے سوا کچھ نہیں جس کا نقصان صرف عوام کو ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے بریفنگ سے غیر حاضری کی وجہ سے انہیں بیک گرائونڈ کا علم نہیں ہوگا اور انہیں سمجھنے میں وقت لگے گا، امن و مان کے حوالے سے سیاست کھیلنا افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو شاید سوشل میڈیا پر داد اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ تو ضرور حاصل ہو جائے گی مگر جب صوبے کے عوام یا ملک کے لئے حقیقی فیصلے کرنے کا وقت آئے گا تو یہ ہمیشہ پیچھے رہیں گے کیونکہ یہ اجلاس میں بیٹھ کر بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کی احتجاج کی کال کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کی احتجاج اور ہڑتال کی کال عوام نے یکسر مسترد کر دی ہے، جمعہ کو ملک بھر میں معمولات زندگی معمول کے مطابق رہے، سڑکوں پر رش اور گہما گہمی رہی، بازار اور مارکیٹیں کھلی رہیں جبکہ عوام غزہ اور فلسطین کے معاملہ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کے مسئلہ پر ہمیشہ بھرپور اور اصولی موقف اپنایا ہے، پاکستان نے ہر عالمی فورم پر مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بلند کی اور اسرائیلی مظالم کی واضح الفاظ میں مذمت کی۔ پاکستان کا یہی موقف رہا ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست ہو جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے جو ہماری خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو عالمی فورمز پر جو عزت و وقار حاصل ہوا، خصوصاً صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جو عزت دی گئی، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اور سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے، معرکہ حق کے بعد پاکستانیوں کو دنیا بھر میں بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، پاکستان کے شہری جہاں بستے ہیں ان کی عزت و تکریم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کی جانب سے دی جانے والی احتجاج اور ہڑتال کی کال کو عوام، تاجروں، کاروباری برادری اور چیمبرز نے یکسر رد کر دیا ہے۔ نہ کوئی مظاہرہ ہوا، نہ ہی کاروباری زندگی متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بے مقصد احتجاجی کالوں کا انجام یہی ہوتا ہے کہ عوام انہیں مسترد کر دیتے ہیں کیونکہ عوام ترقی، استحکام اور امن چاہتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
رنگ و روغن اور سامان آرائش میں سیسے کا استعمال خطرناک، ڈبلیو ایچ او
-
ملک میں عملدآری بڑھانے میں لبنانی حکومت کو سلامتی کونسل کی حمایت حاصل
-
غربت اور موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق پر تہلکہ خیز رپورٹ کا اجراء
-
غزہ: اسرائیل امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور کرے، یو این ادارے
-
رکن ممالک کی عدم ادائیگیوں سے اقوام متحدہ دیوالیہ ہو نے کے قریب
-
آئی ایم ایف کی پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی
-
ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا
-
ملک کے مفاد میں یہی تھا کہ سہیل آفریدی اس اہم میٹنگ میں ضرور بیٹھتے
-
پاکستان میں اب وہی افعانی باشندے رہ سکیں گے جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہوگا
-
پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
-
پارٹیوں پر پابندی لگا کر ریاستی رِٹ کے نام پر اجارہ داری کو تسلیم نہیں کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.