
افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ، ٹی ٹی پی کیساتھ مل کر پاکستان پرجنگ مسلط کی گئی ، خواجہ آصف
خودار قومیں بیگانی سر زمین ،وسائل پر نہیں پلتیں ،پانچ دہائیوں کی زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت آگیا،اب احتجاجی مراسلے، امن کی اپیلیں ہونگی نہ وفد کابل جائینگے ، وزیر دفاع
جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:35
(جاری ہے)
خواجہ آصف نے بتایا کہ 2021 سے لے کر اب تک 3ہزار 844شہادتیں ہوئیں، جس میں سول، فوجی، قانون نافذ کرنے والے ادارے سب شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران دہشت گردی کے 10ہزار 347واقعات ہوئے، سال میں ہماری کوششوں اور قربانیوں کے باوجود کابل سے مثبت ردعمل نہیں آیا اور اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ یہ دہشت گردی کی جنگ بھارت، افغانستان اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر مسلط کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابل کے حکمران جو اب بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کل تک ہماری پناہ میں تھے، ہماری زمین پر چھپتے پھرتے تھے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اب کابل کے ساتھ تعلقات کا ماضی کی طرح متحمل نہیں ہو سکتا، پاک سر زمین پر بیٹھے تمام افغانوں کو اپنے وطن واپس جانا ہو گا، اب کابل میں ان کی اپنی حکومت یا خلافت ہے، اسلامی انقلاب آئے 5سال ہو گئے ہیں۔خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا، ہماری سر زمین اور وسائل 25کروڑ پاکستانیوں کی ملکیت ہیں، پانچ دہائیوں کی زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت ہے، خودار قومیں بے گانی سر زمین اور وسائل پر نہیں پلتیں اور اب احتجاجی مراسلے، امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی اور کابل وفد نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا منبع جہاں بھی ہوگا اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
مزید قومی خبریں
-
دو طرفہ تجارت معطل، طورخم سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
-
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی پی آئی اے میں مفت فضائی سفر کی سہولت ختم کرنے کی سفارش
-
حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 822ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، احسن اقبال
-
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22اکتوبر تک توسیع
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
-
کوئٹہ میں گیس دھماکے کے باعث خاتون جھلس کرزخمی ہوگئی
-
کوئٹہ میں ٹینٹ کی دکان میں آ گ بھڑک اٹھی
-
پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابلِ قبول نہیں ، عظمیٰ بخاری
-
پاکستان میں غربت سے نمٹنے کے لئے ہمیں تعلیم اور روزگار کو عام کرنا ہوگا، ڈاکٹر نفیسہ شاہ
-
پاکستان میں کئی لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، روبینہ خالد
-
سرفرازبگٹی سے قمرزمان کائرہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے اموراورصوبے کی مجموعی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال
-
بلاول بھٹو زرداری کی (کل) سانحہ کارسازکے موقع پرملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.