دورہ پاکستان،جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کی بھرپورپریکٹس، تفریحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا

اتوار 19 اکتوبر 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ٹریننگ سیشن کے بعد تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پروٹیز کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے ایک مقامی شاپنگ مال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خوشگوار ماحول میں شاپنگ کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے مال کے مختلف حصوں کی سیر کی اور پاکستان کی روایتی و ثقافتی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ کھلاڑیوں نے اپنے اور اہل خانہ کیلئے یادگاری تحائف اور مختلف اشیاء خریدیں۔