موجودہ حکومت ملتوی شدہ معاملات کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہیں،چودھری جعفراقبال

وفاق سمیت پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں،عشرت اشرف

اتوار 22 فروری 2026 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2026ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چودھری محمد جعفراقبال اور رکن صوبائی اسمبلی بیگم عشرت اشرف نے مشترکہ جاری اپنے بیان میںکہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت تجربے، مہارت اورجدت کا بہترین امتزاج ہے جو عرصہ دراز سے ملتوی شدہ معاملات تیزی سے آگے بڑھا رہی ہیں اورا نہیں تمام اتحادی جماعتوں کامکمل تعاون حاصل ہے،وفاق سمیت پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف جس طرح لوگوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں کوئی شک نہیں کہ وہ صوبے کے مسائل پر مکمل قابو پا رہی ہیں ان کی جاری جدوجہد سراہے جانے کے لائق ہے،اب معاشی اصلاحات کا وقت ہے ، حکومت کی طرف سے مرتب کردہ معاشی پلان کی کامیابی میں کرداراداکرکے حب الوطنی کا ثبوت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ کڑے اقدامات کے بغیر معاشی بدحالی سے چھٹکارا پایا نہیں جاسکتا، مشکلات کے بعد ہی آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما چودھری جعفراقبال نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملک کی تعمیر وترقی وخوشحالی کیلئے متحد اور پرعزم ہے ، عوامی اعتماد ہی اُن کی اصل طاقت ہے اور خدمت کا یہ سفر ہرصورت جاری رکھاجائے گا، قائد نوازشریف کی سرپرستی میںوزیراعظم میا ں شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی نگرانی میں عوامی ریلیف کے انقلابی اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جن میں کم آمدنی والے طبقات کے لئے سبسڈی پروگرامز،صحت کی بہتر سہولیات،تعلیمی وظائف،نوجوانوں کیلئے روزگار اور ہنرمندی اسکیمیں شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان سکیموں کامقصد عام آدمی کو براہ راست ریلیف فراہم کرنا اور معیارزندگی کو بہتر بناناہے، رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مستحق افراد کو نگہبان رمضان پیکج کے تحت 10 ہزار روپے گھرانہ فراہم کئے جارہے ہیں گذشتہ برس کی نسبت امسال کیلئے نگہبان رمضان پیکج کو مزید وسعت دی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب گھرانے اس انقلابی اقدام سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میں سستے رمضان بازار قائم کرنے کا اقدام بھی مثالی ہے، جس کیلئے تما م اضلاع کی انتظامیہ مکمل تیارہے، ان بازاروں کے تحت اشیاء خوردو نوش رمضان المبارک میں معمول سے مزید سستی میسر آئیں گی۔