سید یوسف رضا گیلانی کا پاکستان ویمن پارلیمنٹری لیڈرز پورٹل کے اجراء کا خیر مقدم
خواتین کو فیصلوں میں برابر کی شرکت دیے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی ،،چیئرمین سینیٹ پارلیمنٹرینز معاشرتی و ادارہ جاتی رکاوٹیںدور ،سیاسی عزم کو مضبوط بنائیں ،حکمرانی کے نظام کو زیادہ شفاف، منصفانہ اور نمائندہ بنانے کی ،قانون سازی اور پالیسیاں تشکیل دی جائیں،ویمنز پارلیمانی کاکس کی جانب سے عالمی یومِ خواتین بارے تقریب سے خطاب
ہفتہ 7 مارچ 2026 02:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کیے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے عالمی یومِ خواتین کا موضوع محض ایک نعرہ نہیں بلکہ اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک اہم پکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہو سکتی ہے جب خواتین کو پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں مردوں کے برابر مواقع اور نمائندگی حاصل ہو۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان ویمن پارلیمنٹری لیڈرز پورٹل کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ادارہ جاتی تعاون، معلومات کے تبادلے اور خواتین کی سیاسی شمولیت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے 2030 کے عالمی ایجنڈے کو کامیاب بنانے کی خاطر خواتین اور نوجوانوں کو ترقیاتی عمل میں مؤثر طور پر شامل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹرینز کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرتی اور ادارہ جاتی رکاوٹوں کو دور کریں، سیاسی عزم کو مضبوط بنائیں اور ایسی قانون سازی اور پالیسیاں تشکیل دیں جو حکمرانی کے نظام کو زیادہ شفاف، منصفانہ اور نمائندہ بنائیں۔اپنے دورِ وزارتِ عظمیٰ کا ذکر کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعارف کرائی گئی اہم قانون سازی کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کا قانون 2010، تیزاب گردی کی روک تھام کا قانون 2010، خواتین کے خلاف روایتی و سماجی استحصال کی روک تھام کا قانون 2011 اور ویمن ان ڈسٹریس اینڈ ڈیٹینشن فنڈ (ترمیمی) قانون 2011 جیسے اقدامات اس بات کا واضح پیغام تھے کہ پاکستان خواتین کے خلاف ناانصافی کے سامنے خاموش نہیں رہے گا۔انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ایک انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام نے معاشی وسائل براہِ راست خواتین تک پہنچا کر گھریلو معاشی ڈھانچے میں مثبت تبدیلی پیدا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے ذریعے ہم نے خیرات کے تصور سے نکل کر عزت و وقار اور خودمختاری کی طرف پیش رفت کی۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی جمہوری تاریخ میں نمایاں کردار ادا کرنے والی خواتین رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا جن میں محترمہ فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان، شیستا اکرام اللہ، جہاں آرا شہنواز اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کی قیادت اور جدوجہد نے پاکستانی سیاست، سفارتکاری اور قومی ترقی میں خواتین کی فعال شرکت کی بنیاد رکھی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سینیٹ آف پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریوں کے مطابق کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حقوق کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں اور یہ کام کل نہیں بلکہ آج کرنا ہوگا۔تقریب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین، ویمن پارلیمنٹری کاکسز کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے ارکان، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور پاکستان میں خواتین کی سیاسی شرکت اور قیادت کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب میں سیکریٹری ویمن پارلیمنٹری کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، چیئرپرسن وی پی سی و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولا بیگم، کنوینر وی پی سی پنجاب اسمبلی عشرت اشرف، نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسپیشل سیکرٹری سید شمون ہاشمی اور سندھ اسمبلی کی کنوینر وی پی سی تنزیلہ ام حبیبہ سمیت دیگر معزز مہمانان بھی شریک تھے۔مزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.