پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد منظرعام پرآگئے‘رپورٹ

بدھ 29 اپریل 2026 17:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2026ء) پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد منظرعام پر آ چکے ہیں۔فالس فلیگ آپریشنز اور سرحد پار دہشتگردی کے ذریعے اپنی سیاسی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا مودی سرکار کا وطیرہ بن چکا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشتگرد عبدالمجید کی گرفتاری اوراس سے برآمد مواد نے پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا پول کھول دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرنے پہلگام فالس فلیگ کے چند دن بعد بھارتی ریاستی دہشتگردی سے متعلق ناقابل تردید شواہد دنیا کے سامنے پیش کیے، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 7دن گزرنے کے باوجود بھارت پاکستان پرلگائے گئے بے بنیاد الزامات کا ایک بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، بھارتی فوج کے حاضرسروس افسران پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کوآئی ای ڈیزاوردھماکا خیزمواد فراہم کرکے سکیورٹی فورسزاورعام شہریوں کونشانہ بنا رہا ہے۔ماہرین نے کہاکہ فتنة الخوارج اورفتنة الہندوستان کیدہشتگرد بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، پاکستان دہشت گردوں کی بھارت میں تربیت، علاج سمیت دیگر سہولت کاری کے ناقابل تردید شواہد دنیا بھر کیسامنے رکھ چکا ہے۔