حیدرآباد کنگز مین کے محمد علی کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ

محمدعلی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف دوسرے ایلی منیٹر میں پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی

ہفتہ 2 مئی 2026 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11)کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق محمد علی کو لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے ایلی منیٹر میں پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔محمد علی 16ویں اوور میں کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے مرتکب قرار پائے۔